گھر سجائیں گوشہ گوشہ حسیں بنائیں
چند سائٹس، جو آرائش خانہ کے طریقے سکھاتی ہیں
KUALA LUMPUR:
آرائشِ خانہ عموماً گھر کے باسیوں کے ذوق کا پتا دیتی ہے۔ عموماً آرائشِ خانہ کو خواتین کا شعبہ سمجھا جاتا ہے، مگر فی زمانہ بیشتر حضرات بھی اس میں خاصی دل چسپی لے رہے ہیں بل کہ بطور پیشہ اس شعبے کو زیادہ سے زیادہ منتخب کیا جا رہا ہے۔
آرائشِ خانہ اب محض ڈرائنگ روم، بیٹھک یا ٹی وی لاؤنج تک ہی محدود نہیں بل کہ گھر کے داخلی دروازے سے لے کر راہداری، بالکنی، صحن، چھت، کمرے، لان، سیڑھیاں غرض گھر کے ہر حصے کی آرائش ''آرائشِ خانہ'' کے ضمن میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب آرائش کے نت نئے طریقوں کی تلاش جاری رہتی ہے۔
ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھرمنفرد اورخوب صورت نظر آئے۔ چھوٹے سے کمرے کی خوب صورت آرائش اس کو وسیع اور پُرسکون دکھا سکتی ہے۔ اسی طرح آرائشِ خانہ میں چیزوں سے زیادہ رنگوں کے امتزاج، فرنیچر سے لے کر آرائشی اشیاء تک کے مناسب جگہ پر رکھنے اور روشنی کی خاصی اہمیت ہوتی ہے۔ آج ہم اپنے قارئین کے لیے آرائشِ خانہ سے متعلق چند ایسی ویب سائٹس کا انتخاب پیش کر رہے ہیں جو ان کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
٭www.home-designing.com
گھر کا کوئی گوشہ ڈیزائن کرنا ہو یا آرائش کرنی ہو ، یہ ویب سائٹ بہت سود مند ثابت ہوگی۔ ڈیکوریشن پر کلک کرتے ہی آرائش خانہ کے مختلف انداز سامنے آجائیں گے۔ گھر کے مختلف حصوں کی آرائش سے لے کر فرش اور دیواروں تک کی آرائش کے مختلف انداز تصاویر کے ذریعے واضح کیے گئے ہیں۔
پھول پودوں کی آرائش کے مختلف انداز بھی تصاویر کے ذریعے واضح کیے گئے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں فرنیچر اور دیگر آرائشی اشیاء کے متعلق بھی تصاویر کے ذریعے خاصی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بچوں کے کمرے، باورچی خانے، غسل خانے، خواب گاہ اور بیٹھک کی ڈیزائننگ کے متعلق بھی تفصیل سے تصاویر کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔ تصاویر کی مدد سے ایک عام شخص بھی ان سے مدد لے کر اپنے گھر کی بہترین آرائش کرسکتا ہے۔
٭www.homedesign.kfoods.com
اس ویب سائٹ پر بھی گھر کی آرائش کی بے شمار تجاویز موجود ہیں۔ بدلتے وقت اور جدید انداز کی آرائش خانہ کی تصاویر قارئین کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوں گی۔ گھر کی آرائش کے نت نئے انداز جدت کا پہلو لیے تصاویر کے ساتھ فرنیچر اور دیگر اشیا مثلاً پردوں وغیرہ کی بھی معلومات موجود ہیں۔ تمام ڈیزائننگ اور آرائش تصاویر کے ذریعے واضح کی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ ہر تصویر کے ساتھ تفصیل درج ہے مثلاً فرنیچر کس دکان یا ڈیزائنر کا ہے یا گھر کی اندرونی آرائش کے لیے کون سا ڈیزائنر آپ کا من پسند ڈیزائن تیار کرسکتا ہے۔
آرائشِ خانہ کے ضمن میں گھر کے ہر حصّے کی آرائش کو خاصا تفصیل سے تصاویر کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔ مثلاً باورچی خانے کی آرائش کا ہی جائزہ لیا جائے تو اس میں باورچی خانے سے متعلق مختلف موضوعات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً پردے، سِنک، پاکستانی باورچی خانے، آسٹریلین، امریکن اور اٹالین طرز کے باورچی خانوں کی آرائش کو بھی تصاویر کے ذریعے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
اسی طرح گھر کے دیگر حصوں مثلاً غسل خانے، خواب گاہ، بیٹھک اور کھانے کے کمرے وغیرہ کی آرائش کو بھی تفصیلاً تصاویر کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔ وہ تمام قارئین جو آرائشِ خانہ کے لیے اس شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس سائٹ پر مختلف ہوم ڈیزائنرز کے متعلق معلومات موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ میں موجود فرنیچر یا ڈیزائننگ کے جدید انداز پاکستانی معاشرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ اسی لیے یہ ویب سائٹ قارئین میں پسند کی جائے گی۔
٭www.blush.com.pk
پاکستانی خواتین کے لیے یہ ایک بہت اچھی ویب سائٹ ہے جس میں ان کی دل چسپی کی تمام معلومات موجود ہیں۔ ہوم اینڈ گارڈن پر کلک کرتے ہی آرائشِ خانہ کے متعلق بہت سے موضوعات سامنے آجاتے ہیں۔ پسندیدہ موضوع پر کلک کرتے ہی اس موضوع کے متعلق تفصیلی تحریر تصاویر کے ساتھ کھل جاتی ہے اور صرف آرائشِ خانہ کے متعلق مضامین ہی موجود نہیں بل کہ گھر کو منظم رکھنے، باورچی خانے میں وقت کی بچت وغیرہ جیسے موضوعات بھی اس میں شامل ہیں۔
اس ویب سائٹ پر موجود دیگر موضوعات میں آرائشِ حُسن، اولاد کی تربیت، صحتِ عامہ کے متعلق مختلف موضوعات، کھانوں کی تراکیب اور بے شمار دیگر موضوعات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر آن لائن شاپنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ غرض اس ویب سائٹ میں آرائشِ خانہ کے ساتھ ساتھ خواتین کی دل چسپی کے تمام موضوعات موجود ہیں۔
٭www.interiordesignideas.com
آرائش خانہ کے لحاظ سے یہ ویب سائٹ بہترین ہے۔ اس میں بھی گھر کے مختلف حصّوں، کمروں کی آرائش کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ہوم اینڈ ہاؤس پر کلک کرتے ہی اس موضوع کی مناسب سے کئی تحریریں سامنے آجاتی ہیں۔ اس میں مختلف ممالک میں گھروں کی آرائش کے حوالے سے چند تحریریں تصاویر کے ساتھ موجود ہیں۔ چوںکہ ہماری زبان سے لے کر ہماری آرائشِ خانہ تک میں مختلف ممالک کی ثقافت کے اثرات نظر آتے ہیں۔
لہٰذا آرائشِ خانہ کے لیے اس ویب سائٹ پر تفصیلی مواد موجود ہے۔ دیگر ویب سائٹس کی طرح اس ویب سائٹ پر بھی گھر کی آرائش کے لیے مختلف تجاویز موجود ہیں۔ اس ویب سائٹ میں دفتر کی آرائش کے متعلق بھی بیان کیا گیا ہے۔ غرض آرائشِ خانہ کے لحاظ سے یہ ایک شان دار ویب سائٹ ہے۔