تحریک انصاف نے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کی شکایات کےازالے کےلیے کمیٹی مسترد کردی

کمیٹی کےقیام سےکراچی میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف جاری آپریشن متاثر ہوگا، نعیم الحق


ویب ڈیسک October 18, 2015
متحدہ کےرکن کی موجودگی میں اسے سیاسی بلیک میلنگ کا موقع ملےگا، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کی شکایات کےازالے کےلیے حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر حکومتی ازالہ کمیٹی کےقیام سے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشن متاثرہوگا، کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے فعال رکن کو شامل کرکےجانبداریت کی بنیاد رکھی گئی، متحدہ کےرکن کی موجودگی میں اسے سیاسی بلیک میلنگ کا موقع ملےگا، تحریکِ انصاف اس کمیٹی کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو ڈاکٹرفاروق ستاراوراسحاق ڈار نے کراچی آپریشن سے متعلق ایم کیو ایم کی شکایات کے ازالے کے لئے ایک کمیٹی کے قیام کی یقین دپانی پر مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے تھے۔ کمیٹی میں سیکریٹری کے فرائض وفاقی سیکریٹری داخلہ انجام دیں گے جب کہ دیگر ارکان میں جسٹس( ر) ناصر اسلم زاہد،جسٹس(ر)خلیل الرحمان، جسٹس(ر)اجمل میاں اور فروغ نسیم ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔