پنجاب کےسرکاری اسکولوں میں طلبہ کی غیرحاضری یا تعلیم چھوڑنے پراساتذہ پرجرمانے

سرکاری تعلیمی اداروں کے 350 سربراہان اور اساتذہ پر1500 روپے فی کس تک جرمانے کئے گئے ہیں


ویب ڈیسک October 18, 2015
جرمانوں پر سرکاری اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی مسلسل غیر حاضریوں یا ان کے اسکول چھوڑجانے پر 350 اساتذہ پر جرمانے کردیئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب میں طلبہ کی مسلسل غیرحاضریوں یا ان کے اسکول چھوڑ جانے پرمتعلقہ سرکاری تعلیمی اداروں کے 350 سربراہان اوراساتذہ پرایک ہزار500 روپے فی کس تک جرمانے کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی كے 205 سرکاری اسكولوں كے سربراہان كو اپنی اوراساتذہ كی چھٹیوں كا ریكارڈ نہ ركھنے اوربغیراطلاع چھٹیاں كرنے پرشوكازنوٹس جاری كئے گئے ہیں۔ نوٹس میں كہا گیا ہے كہ وہ وضاحت كریں كہ اساتذہ چھٹی لئے بغیراسكولوں سے كیوں غائب ہوجاتے ہیں اوران چھٹیوں كا تحریری ریكارڈ كیوں نہیں ركھا جاتا۔

پنجاب ہیڈ ماسٹرزایسوسی ایشن كے صدر ڈاكٹر چوہدری صغیر عالم نے شوکاز نوٹس پرکہا ہے کہ تمام شوكازنوٹس بوگس اورجھوٹے ہیں جنہیں چیلنج كیا جارہا ہے، انہوں نے كوئی چھٹی نہیں كی مگر اس کے باوجود انہیں بھی شوكاز نوٹس دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔