منفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں شہباز شریف

عوام نے نام نہاد دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک October 18, 2015
2013 کے مقابلے میں 2015 کا پاکستان پر امن اورمعاشی طو ر پر مضبوط ہے،شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتجاج اور الزام تراشی کی سیاست کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اور منفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، دہشت گردی اور توانائی بحران کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بے پناہ محنت سے کام کیا جا رہا ہے، بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اربوں روپے کے منصوبے تیز رفتاری اور شفافیت سے مکمل کر رہے ہیں، آیندہ ڈھائی برس میں عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں احتجاج اورالزام تراشی کی سیاست کرنے کی کوئی گنجائش نہیں اورمنفی سیاست کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔ عوام نے نام نہاد دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا،2013 کے مقابلے میں 2015 کا پاکستان پر امن اورمعاشی طو ر پر مضبوط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔