آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیون اسمتھ اور ڈیل اسٹین کا قبضہ برقرار

پاکستان کے یونس خان بدستور چھٹے نمبر پر جب کہ یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں  پوزیشن پر آ گئے


ویب ڈیسک October 18, 2015
شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف 245 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ شامل ہو گئے. فوٹو:فائل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ بیٹنگ جب کہ بالنگ میں جنوبی افریقن اسپیڈ گن ڈیل اسٹین کی بادشاہت قرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری حالیہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی قائد اسٹیون اسمتھ بیٹنگ میں 910 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبرپر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں 83 اور 33 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نے جوئے روٹ کو ایک نمبر کی ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ جنوبی اقریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئرز دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے یونس خان 819 پوائنٹس کے ساتھ بدستور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے خلاف 263 رنز کی شاندار اننگز نے انگش قائد الیسٹر کک کو 6 درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے جب کہ شعیب ملک 5 سال اور 42 ٹیسٹ میچوں کے بعد قومی ٹیم میں آئے اور انگلینڈ کے خلاف 245 رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی رینکنگ میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں اور رینکنگ میں ان کا نمبر 53 ہے۔

بالنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ انگلینڈ ہی کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر آ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔