برطانوی تاریخ میں دھاندلی کا ایک مقدمہ چوہدری سرور پر ہوا پرویزرشید

جوڈیشل کمیشن اور ٹریبونل میں عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 18, 2015
لوگوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں اس کاقیادت یاپارٹی سے تعلق نہیں،پرویز رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کہتے ہیں کہ دھاندلی کی بات کرنے والے چوہدری سرور پر برطانیہ کی 400 سالہ تاریخ میں دھاندلی کا مقدمہ پر ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے لشکر کی صورت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پرحملہ کیا، عمران خان نے خان بدتمیزی کی تمام حدیں پار کیں لیکن ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا، عمران خان کا دھرنا ناکام ہوگیا، میں اور میرا کنٹینر کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جوڈیشل کمیشن اور ٹریبونل میں عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے،

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ عام انتخابات میں ایازصادق کو50 ہزارووٹ جعلی پڑے،ایاز صادق کوضمنی انتخابات میں70 ہزارووٹ ملے ہیں،کہاں گئے جعلی ووٹ۔ 50 ہزارووٹ جعلی ہونے کے دعوے شکست کے ساتھ بہہ گئے،اب دھاندلی کے الزامات پرکوئی بچہ بھی یقین کرنے کو تیار نہیں، عمران خان اگلے ڈھائی سال میں ملک کے حالات بہتر کرنے میں نواز شریف کا ساتھ دیں۔

پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات پر پروہز رشید نے کہا کہ لوگوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں،اس کاقیادت یاپارٹی سے تعلق نہیں،پارٹی کے2 یا 3 افراد کے ذاتی زندگیوں کے اختلافات ہیں، ذاتی اختلافات ذاتی معاملہ ہوتا ہے، پالیسیوں پرکوئی اختلاف نہیں،کسی رہ نما یا کارکن نے (ن) لیگ ، حکومت یا وزیر اعظم نواز شریف سے کوئی اختلاف نہیں کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ توانائی بحران پرکسی حد تک قابوپالیا ہے، توانائی بحران پر ملک میں اب مظاہرے نہیں ہوتے،معاشی صورتحال بہت حدتک بہترہوچکی ہے،اگلے چندسال میں پاکستان سے بے روزگاری ختم ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔