دنیا کے 25 فیصد قیدی امریکا میں قید ہیں امریکی صدر کا انکشاف

امریکی حکومت ہر سال قيديوں پر 80 ارب ڈالر خرچ كرتی ہے،براک اوباما


ویب ڈیسک October 18, 2015
امریکی حکومت ہر سال قيديوں پر 80 ارب ڈالر خرچ كرتی ہے،براک اوبامافوٹو : فائل

امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد امریکا میں قید ہیں جہاں دنیا کے 25 فیصد قیدی ہیں۔

براک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ دنيا ميں قيديوں کی سب سے بڑی تعداد امريكا ميں ہیں جن کی تعداد تقریباً 25 فیصد ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں جيلوں ميں گنجائش سے زيادہ قیدی ٹھونس دیے جاتے ہيں تاہم اس اقدام کو بدلنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جب کہ امریکی حکومت ہر سال قيديوں پر 80 ارب ڈالر خرچ كرتی ہے۔

واضح رہے کہ سال كے اوائل ميں براک اوباما نےجيل كا دورہ بھی كيا تھا جو عہدے پر فائز كسی بھی امریکی صدر کا جیل کا پہلا دورہ تھا جس کا مقصد امریکا میں جیل كے نظام ميں اصلاحات لانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |