افغانستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

افغانستان کے 271 رنز کے جواب میں میزبان زمبابوین ٹیم 213 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔


ویب ڈیسک October 18, 2015
افغانستان کے 271 رنز کے جواب میں میزبان زمبابوین ٹیم 213 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 58 رنز سے شکست دے کر 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابرکردی۔

بلاوایو کے کوئینز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر اسٹانکزئی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ 50 اوورز میں محمد نبی نے شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان زمبابوین ٹیم شروع سے ہی مشکلات میں گھری رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 213 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ لیوک جونگوی 46، رچمنڈ موتمبامی 35، کریگ ایرون 43، متمبوڈزی 27 اور کپتان الٹن چکمبورا 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم، دولت زدران اور سمیع اللہ شینواری نے 2،2 جب کہ محمد نبی، امیر حمزہ اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر محمد نبی کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل بیٹنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے محمد نبی 116، نور علی زدران 60 اور کپتان اصغر استنکزئی 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ سمیع اللہ شینواری 20 اور راشد خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے تیناشے پنینگارا اور متمبودزی نے 2،2 جب کہ ویلنگٹن مساکدزا اور تینائی چیسورو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |