کراچی کیلئے 65 ملین گیلن فراہمی آب کا منصوبہ منظور

دریائے سندھ سے65ملین گیلن پانی فراہم کرنیوالے اس منصوبے کی ڈیزائننگ کے لیے جلد ٹینڈر جاری کیا جائے گا


Syed Ashraf Ali October 19, 2015
منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں پانی کے بحران میں کمی آئے گی، حب ڈیم میں پانی کا ذخیر آئندہ3ماہ کیلیے ہے، ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس

شہر کراچی کیلیے دریائے سندھ سے65ملین گیلن فراہمی آب کا اہم منصوبہ صوبائی حکومت نے 4ماہ کی تاخیر کے بعد منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رواں مالی سال کراچی میں پانی کے بحران کے حل کیلئے اہم ترین منصوبہ 65ملین گیلن کیلیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں، منصوبے کی مجموعی لاگت 6.1ارب اور اس کا تعمیراتی کام 2سالمیں مکمل کیاجانا ہے، واٹر بورڈ کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا پی سی ون بنا کر پرونشل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پارٹی کو بنا کر بھیج دیا گیا تھا جس کی بنیاد پر سندھ حکومت نے رواں مالی سال منصوبہ کیلیے ایک ارب روپے مختص کیے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے انتظامی منظوری نہ ملنے کے باعث منصوبے کی ڈیزائننگ اور تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی 10سال سے دریائے سندھ سے پانی کا مکمل کوٹہ وصول نہیں کررہا ہے، 1985میں شہر کراچی کیلیے دریائے سندھ سے1200 کیوسک کوٹا منظور کیا گیا تھا، 2006 میں کے تھری منصوبہ کے تحت100ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا منصوبہ تعمیر کیا گیا اور اس کے بعد کوٹہ پورا کرنے کیلیے کوئی پیش رفت نہیں کی جاسکی، واٹر بورڈ کے متعلقہ افسر نے بتایا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عمران عطا سومرو نے 2 دن قبل 65ملین گیلن پانی کے منصوبے کی انتظامی منظوری کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے اب مشاورتی فرم کے انتخاب کیلیے واٹر بورڈ جلد ٹینڈر جاری کرے گا، 4ماہ میں منصوبے کی ڈیزائننگ مکمل کرلی جائے گی ،6 ماہ بعد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

حالیہ مون سون سیزن میں معمولی درجے کی بارشوں سے حب ڈیم میںپانی کی سطح صرف 15فٹ کا اضافہ ہوسکا، حب ڈیم سے ان دنوں یومیہ 35ملین گیلن پانی کی فراہمی ہورہی ہے، حب ڈیم میں پانی کا ذخیر آئندہ 3 ماہ کے لیے ہے اس کے بعد شہر کراچی کو پانی کے بحران کا سامنا ہوگا، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے کہ 65ملین گیلن پانی کا منصوبہ دوسال میں مکمل کیا جانا ہے تاہم کوشش کی جائیگی کہ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائے ، انھوں نے کہاکہ یہ منصوبہ کینجھر گجو کینل سے گھارو پمپنگ اسٹیشن تک 21کلومیٹر کینال تعمیر کی جائے گا، بعدازاں گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پیپری پمپنگ اسٹیشن تک 26کلومیٹر آر سی سی پائپ لائن تنصیب بچھائی جائے گی،تقریبا50کلومیٹر پرانا سسٹم استعمال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |