جوہر جونیئر ہاکی قومی ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نکل نہیں سکی
آسٹریلیا نے 0-5 سے مات دیکر آخری پوزیشن پر پہنچادیا، انگلینڈ نے بھارت کو فائنل میں 4-3 سے ٹھکانے لگادیا
سلطان آف جوہرجونیئر ہاکی کپ میں قومی ٹیم ناکامیوں کے دلدل سے نکل نہیں سکی، آسٹریلیا کے ہاتھوں5-0 سے شکست نے گرین شرٹس کو آخری پوزیشن پر دھکیل دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں سلطان آف جوہرہاکی کپ انگلینڈ کی ٹائٹل فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،لیکن گرین شرٹس ابتدا سے اختتام پرمشکلات کا شکار دکھائی دیے، ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بھرپورکوششوں کے باوجود قومی ٹیم کسی ایک میچ میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی، واضح رہے کہ جوہر کپ میں پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر 6 میچز میں حصہ لیا، 5میں ناکامی کاسامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کیخلاف واحد مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر رہا۔
گزشتہ روزکے پوزیشن میچ میں گرین شرٹس کو آسٹریلیا نے صفر کے مقابلے میں5گول سے ہرا کر ایونٹ میں آخری پوزیشن پر دھکیل دیا۔ تمن دایا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور9ویں منٹ میں میکس ہینڈرے کے ذریعے ایک گول کی سبقت حاصل کر لی، قومی ٹیم ابھی اس صدمے سے باہر بھی نہیں نکلی تھی کہ جیک ویلیچ نے 19ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاکر اسکور 2-0 کردیا۔ پہلے ہاف کے آخری 16 منٹوں میں کوئی بھی ٹیم مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسرے ہاف میں کینگروز مزید خطرناک موڈ میں نظر آئے اور انھوں نے وقفے وقفے سے3 گول کر کے کامیابی اپنے نام کرلی، کرٹ لویٹ اور ریان پروکٹر نے کھیل کے45ویں اور 49 ویں منٹ میں گول کیے جب کہ فاتح ٹیم کی طرف سے آخری گول کرٹ لویٹ نے کھیل ختم ہونے سے صرف 5 منٹ قبل کیا۔ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فارورڈز ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
سلطان جوہر کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ مقابلے میں 4-3 سے ہرا کر ایونٹ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے بلوشرٹس کو لیگ میچ میں بھی3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔ ملائیشیا نے ارجنٹائن کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 گول سے زیر کر کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ادھر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر بریگیڈیئر(ر) خالد فارانی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا بار بارگول کرنے کے مواقع ضائع کرنا ٹیم کی ناکامی کا سبب بنا، میچ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہاکہ جوہر کپ ہمارا ٹریننگ ٹور تھا جس میں پلیئرزکو بھر پور سیکھنے کا موقع ملا،ایونٹ میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود مایوس نہیں ہوں، ہم وطن واپس جا کر اپنی خامیوں پرقابو پا کر دوبارہ ملائیشیا آئیں گے اور جونیئر ایشیا کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔