مشاہداللہ کے 3 بھائی پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات
وزارت کی قربانی پر نوازا گیا، تینوں بھائیوں کو نیویارک، لندن اور پیرس جیسے اہم شہروں میں لگایاگیا
FAISALABAD:
فوج کے خلاف بیان دینے والے مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما سینیٹرمشاہداللہ کی وفاقی وزارت کی قربانی کے بدلے ان کے تینوں بھائیوں کواہم ممالک میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر تعینات کر دیاگیا۔
مشاہداللہ نے کچھ عرصہ قبل فوج کے خلاف بیان دیاجس پر عسکری قیادت کے سخت ردعمل کے باعث وزیراعظم نوازشریف نے ان سے وفاقی وزارت کا قلمدان واپس لے لیا، وزارت کی قربانی کے بدلے میں مشاہداللہ کے بھائی راشداللہ کو نیویارک، ساجداللہ کو لندن اورمطیع اللہ کو پیرس میں پی آئی اے کا اسٹیشن منیجر تعینات کر دیاگیا۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے براستہ
لندن امریکا جانے لگے تو لندن میں ان کا استقبال مشاہداللہ نے اپنے بھائی ساجداللہ کے ساتھ کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر مشاہد اللہ نے اپنے بھائی کا ان سے خصوصی تعارف بھی کروایا۔