ٹرک ڈرائیور کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال حریت رہنما نظربند

بھارتی قابض فوج اور کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے

اودھم پور میں جنونی ہندؤوں نے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کرکے زخمی کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ہندو شدت پسندوں کے ہاتھوں کشمیری ٹرک ڈرائیور کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں 9 اکتوبر کو جنونی ہندؤوں نے ٹرک ڈرائیور پر شدید تشدد کرکے زخمی کیا تھا تاہم گزشتہ روز وہ نئی دلی کے اسپتال میں شہید ہوگیا تھا۔


ٹرک ڈرائیور کی شہادت اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف حریت رہنماؤں اور تاجر تنظیموں کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ وادی بھر میں تجاتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

کٹھ پتلی حکومت نے متعدد حریت رہنماؤں کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے تاہم اس کے خلاف وادی کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں کئی مقامات پر قابض فوج نے آزادی کے متوالوں کے خلاف طاقت کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3a7tnw_strike-in-kashmir-due-to-killing-a-driver_news
Load Next Story