ایوان صدر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کیاجائے چیف الیکشن کمشنر

انتخابی عمل کا پہلا قدم ووٹر لسٹ ہے لیکن اب تک کسی سیاسی جماعت نے ووٹر لسٹ حاصل ہی نہیں کی، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک October 22, 2012
انتخابی عمل کا پہلا قدم ووٹر لسٹ ہے لیکن اب تک کسی سیاسی جماعت نے ووٹر لسٹ حاصل ہی نہیں کی، چیف الیکشن کمشنر فوٹو فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ایوان صدرکوسیاسی مقاصد کے لئے استمعال نہ کیا جائے۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیف فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے لئے ترجیحات طے کرلیں ہیں۔ انتخابات میں امن و امان کا قیام ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے، آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے بین الاقوامی مبصرین کو بھی بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہر پولنگ اسٹیشن میں کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ انتخابی عمل کا پہلا قدم ووٹر لسٹ ہے لیکن اب تک کسی سیاسی جماعت نے ووٹر لسٹ حاصل ہی نہیں کی۔ انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو طلب کرکے ووٹنگ لسٹوں سے متعلق تحفظات دور کرائے جائیں گے تاکہ انتخابی نتائج کے بعد کوئی سوال نہ اٹھایا جاسکے۔


چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری ایوان صدر کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ کریں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سیاسی جماعتوں نے انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل ہی تشہیری مہم شروع کردی ہے تاہم فی الحال اس کی روک تھام الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں