ویسٹ انڈیزکے آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کابولنگ ایکشن مشکوک قرار

سری لنکا کے خلاف پہلےٹیسٹ کے دوران امپائرز نے سیموئلزکا ایکشن رپورٹ کیا


ویب ڈیسک October 19, 2015
ویسٹ انڈین بولر پر 2008اور 2013میں پابندی لگی لیکن ایکشن میں تبدیلی کے بعد کلیئر کئے گئے فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیزکے آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

کرکٹ سے متعلق ویب سائیٹ کے مطابق سری لنکا کے کلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوران امپائرز نے 34 سالہ مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کو 14 دن کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا بائیومکینک ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

واضح رہے کہ 2008اور 2013میں بھی مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جاچکا ہے تاہم دونوں ہی مرتبہ ان کا ایکشن کلیر قرار دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |