شیوسینا کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

شیوسینا کے حملے سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت کرکٹ کیلئے غیر محفوظ ہے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک October 19, 2015
شیو سینا کا پی سی بی عہدیداروں کی بھارت آمد پربی سی سی آئی دفترپردھاوا قابل مذمت ہے، قرارداد فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے ممبئی میں شہریار خان کی موجودگی میں بھارتی کرکت بورڈ کے دفتر پر دھاوے پر شیوسینا کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

پیپلز پارٹی کی رکن فائزہ ملک کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا کی سرگرمیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے، شیو سینا کا پی سی بی عہدیداروں کی بھارت آمد پربی سی سی آئی دفترپردھاوا قابل مذمت ہے۔ شیوسینا کے حملے سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت کرکٹ کے لئے غیر محفوظ ہے.

واضح رہے کہ شیو سینا کے بلوائیوں نے بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں اس وقت ہلہ بولا جب پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات جاری تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |