آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی سے معذوری ظاہر کردی

پاک بھارت کرکٹ کی بحالی دو ممالک کا ذاتی معاملہ ہے، آئی سی سی صدر ظہیر عباس


ویب ڈیسک October 19, 2015
پاک بھارت کرکٹ کی بحالی دو ممالک کا ذاتی معاملہ ہے، آئی سی سی صدر ظہیر عباس. فوٹو: فائل

آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا معاملہ دو ممالک کا ہے اور آئی سی سی اس میں کچھ کرنے سے قاصر ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے معاملات کا نوٹس نہیں لے سکتی کیونکہ یہ دو ممالک کا ذاتی معاملہ ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان بات ہوتی ہے کہ آیا دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات بہت اچھے ہو جائیں، دونوں ممالک مل بیٹھ کر اس معاملے کا حل نکالیں کیونکہ ان دونوں ممالک کا میچ پوری دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو اسے لوگ شوق سے دیکھتے ہیں۔ کرکٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیئے، بعض ممالک کے آپس میں تعلقات خراب ہوتے ہیں لیکن ہم نے کرکٹ کے کھیل کو پوری دنیا میں فروغ دینا ہے اور اس کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں