کڑکتی آسمانی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا

جب نوجوان بجلی کڑکنے کے منظر کو کیمرہ میں محفوظ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ عین اسی لمحے بجلی اس کے ہاتھ پر گرپڑی


ویب ڈیسک October 19, 2015
مدینہ منورہ میں 30 سالہ نوجوان سیلفی لینے کے شوق میں جان کی بازی ہار گیا،سعودی محکمہ شہری دفاع فوٹو:فائل

ISLAMABAD: خطرناک انداز میں سیلفی لینے کے شوق میں اب تک کئی نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لیکن یہ ایسا جنون ہے کہ جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور خطرناک مقامات سے سیلفی لینے کا رجحان بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب ایک تازہ واقعہ میں سعودی عرب میں ایک نوجوان اس وقت جان کی بازی ہار گیا جب کرکٹی آسمانی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو بجلی اس پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی اور اس کی سیلفی کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک قصے ینبع النخل میں موسلا دھار بارش جاری تھی اور اس دوران آسمانی بجلی بھی اپنے جلوے دکھا رہی تھی کہ ایک نوجوان کو اس چکتی اور کڑکتی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق اٹھا اور وہ صاحب عین اس وقت بجلی کے سامنے آکھڑے ہوئے جب وہ خوب کڑک رہی تھی، اپنا موبائل آن کیا اور جیسے ہی سیلفی لینے کیے لیے کیمرے کا بٹن دبایا اچانک آسمانی بجلی اس پر آگری اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ "ینبع النخل کے علاقے میں بجلی گرنے سے 30 سالہ سعودی نوجوان اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا کہ جب وہ بجلی کڑکنے کے منظر کو کیمرہ میں محفوظ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ عین اسی لمحے بجلی اس کے ہاتھ پر گری، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں