بھارتی پروڈیوسر کا عمران خان کی زندگی پرفلم بنانے کا فیصلہ

پروڈیوسر راکیش اوپدھیا نے سابق کپتان سے ان کی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت لی


ویب ڈیسک October 19, 2015
پروڈیوسر راکیش اوپدھیا نے سابق کپتان سے ان کی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت لی، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر راکیش اوپدھیا سابق پاکستانی کرکٹر اور معروف سیاستدان عمران خان کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔

بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم کھلاڑی 786 ، دی شوقین اور سردار جی فلم کے پروڈیوسر راکیش اوپدھیا ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جب کہ بھارتی پروڈیوسر سابق پاکستانی کرکٹر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔

بھارتی پروڈیوسر نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات میں فلم بنانے کی اجازت لی جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں