آئی سی سی نے بھی شیوسینا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے علیم ڈار بھارت افریقا سیریز سے باہر

علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے تھے


ویب ڈیسک October 19, 2015
علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے تھے، فوٹو:فائل

QUETTA: آئی سی سی نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھکمیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے جس کے بعد پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

ہندو انتہا پسند تنظیموں کی پاکستان دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو روکنے کے بعد کرکٹ کے میدانوں میں بھی روایتی دشمنی شروع کردی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو دھمکیاں دیں تھیں جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا ہے اور اب وہ آخری 2 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔

علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے تھے جب کہ چوتھا ایک روزہ میچ 22 اکتوبر کو چنئی اور 5 واں ایک روزہ مقابلہ 25 اکتوبر کو ممبئی میں ہونا تھا۔

واضح رہے کہ شیوسینا کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا تھا جس پر دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کی ملاقات منسوخ کردی گئی جب کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھی میچ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں