نواز شريف امريكا ميں بھٹو بن كر پاكستان كا مقدمہ لڑيں خورشيد شاہ
حكمران كالا باغ ڈيم كو چھوڑیں اور قوم كے بہتر مستقبل كے ليے سوچیں، قائد حزب اختلاف
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شريف امریکا میں بھٹو بن کر پاکستان کا مقدمہ لڑیں کیونکہ بھٹو نے ہمیشہ عوام كی بات كی ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ 3 ماہ میں لوڈ شيڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے 480 ارب روپے دیئے لیکن لوڈ شيڈنگ ختم نہ ہوئی اور اگر ہم يہ 480 ارب روپے ديتے تو فوج بھی آجاتی اور ہم پر كرپشن كے الزامات بھی لگتے۔ انہوں نے کہا کہ حكمران كالا باغ ڈيم كو چھوڑیں اور قوم كے بہتر مستقبل كے ليے سوچیں کیونکہ یہ ہمارے مسائل نہیں، ہمارے مسائل آبادی پر كنٹرول اور عوام کو تعليم و صحت سميت ديگر سہوليات كي فراہمی ہے۔
خورشید کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نواز شريف کے دورہ امریکا پر ہمارے دعائیں ان کے ساتھ ہیں تاہم وہ وہاں بھٹو بن کر پاکستان کا مقدمہ لڑکیں کیونکہ بھٹو نے ہمیشہ عوام كی بات كی اور اس ليے وہ آج زندہ ہيں۔