کراچی حصص مارکیٹ ملے جلے رجحان سے دوچار
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 2.39 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ52 لاکھ39 ہزار370 حصص کے سودے ہوئے
کراچی اسٹاک ایکس چینج کی تجارتی سرگرمیاں محرم الحرام کی وجہ سے محدودتجارتی سرگرمیوں اورریجنل مارکیٹوں میں مندی کے زیراثر رہیں جبکہ وزیر خزانہ کی جانب سے نئے تقویمی سال کے آغاز پرگیس ٹیرف بڑھانے کے عندیے سے فرٹیلائزرکمپنیوں میں فروخت کا رحجان بڑھنے سے مارکیٹ میں قابل ذکر نوعیت کی تیزی رونما نہ ہوسکی اور مارکیٹ ملے جلے رحجان سے دوچار رہی، اس کے باوجود 52.41 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں1 ارب86 کروڑ 64 لاکھ 33 ہزار838 روپے کی کمی ہوگئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس11.77 پوائنٹس کے اضافے سے 33966.75 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 29.95 پوائنٹس کی کمی سے20378.62 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس45.28 پوائنٹس کی کمی سے 56961.89 ہوگیا۔
کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 2.39 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر13 کروڑ52 لاکھ39 ہزار370 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار393 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں206 کے بھاؤ میں اضافہ، 171 کے داموں میں کمی اور 16 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔