سانحہ منیٰ کے حقائق جلد سامنے لائیں سعودی ولی عہد کی تحقیقاتی کمیٹی سے ملاقات

تحقیقاتی رپورٹ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو پیش کی جائیگی


AFP October 20, 2015
تحقیقاتی رپورٹ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو پیش کی جائیگی۔:فوٹو : فائل

سعودی عرب کے سرکاری میڈیانے کے مطابق حج کے دوران رونما ہونیوالے سانحہ منیٰ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہدشہزادہ محمد بن نائف سے تحقیقاتی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی اور انہیں واقعہ سے متعلق تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنیکی یقین دہانی کرائی،یہ اپ ڈیٹ سانحہ کے تین ہفتوں کے بعد جاری کی گئی ہے۔

وزیرداخلہ اورسپریم حج کمیٹی کے سربراہ محمدبن نائف نے کمیٹی ممبران کوہدایت کی کہ وہ واقعہ کے بارے میں چھپے ہوئے حقائق سامنے لانیکی کوشش جاری رکھیں۔تحقیقاتی رپورٹ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو پیش کی جائیگی۔

اجلاس میں وزیرمملکت ڈاکٹرمسعودبن محمد،نائب وزیرداخلہ عبدالرحمن الربیان،ڈی جی انوسٹی گیشن جنرل عبدالعزیزبن محمد اورچیف آف جنرل انٹیلی جنس خالد بن علی نے شرکت کی۔سعودی حکومت کے مطابق سانحہ منیٰ میں 769افراد جاں بحق ہوئے تاہم30 دیگر ممالک کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق یہ تعداد1791بنتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔