پیپلزپارٹی 2018 کے عام انتخابات میں کم بیک کرے گی اعتزاز احسن

نوازشریف ضمنی انتخاب کے بجائے پاک امریکا سول نیوکلیئر معاہدے پر توجہ دیں، قائد حزب اختلاف سینیٹ


ویب ڈیسک October 20, 2015
بھارتی رویہ سنجیدہ نہیں ان کی انتہا پسند جماعت شیوسینا بے لگام ہوچکی ہے، اعتزاز احسن- فوٹو:فائل

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں نہیں بلکہ 2018 کے عام انتخابات میں کم بیک کرے گی۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کسی ایک ملک کی ملکیت نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کی ملکیت ہے، چیئر مین پی سی بی کا کرکٹ بحالی کے لئے دورہ بھارت خوش آئند ہے لیکن بھارتی رویے پر افسوس ہے، پاکستان کو آئی سی سی میں اپنا کیس بھرپور انداز میں لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند جماعت شیوسینا بے لگام ہوچکی ہے، وہاں پاکستان دشمنی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر سمیت پورے بھارت مسلمانوں کی زندگی بھی تنگ کی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا امریکا جاتے ہوئے رویہ سنجیدہ نہیں تھا، وہ مسلم لیگ (ن) کے نہیں پوری قوم کے وزیر اعظم بن کر امریکا جائیں اور ضمنی انتخاب کے بجائے پاک امریکا سول نیوکلیئر معاہدے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں نہیں بلکہ 2018 کے عام انتخابات میں کم بیک کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |