سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے کےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری

31 اکتوبر کو سندھ کے 8 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 10 ہزار87 امیدوارحصہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک October 20, 2015
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلےمرحلے میں اب تک 707 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 8 اضلاع سکھر، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، کندھکوٹ اور قمبرشہداد کوٹ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، جن میں 10 ہزار87 امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔ پہلےمرحلے میں اب تک 707 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں کشمور سے 118، قمبرشہداد کوٹ سے 50، لاڑکانہ سے38، سکھرسے39، خیرپور سے 53، گھوٹکی سے189، جیکب آباد سے 128 اور شکار پورسے92 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پولنگ اسکیم کے تحت سندھ کے 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 42 لاکھ 81 ہزار 72 مردو خواتین ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ جن کے لئے 4ہزار 434 پولنگ اسٹیشن اور 13 ہزار 598 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔ ان پولنگ اسٹیشنز 45 ہزار سے زائد عملہ تعینات ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں