سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 5 پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آیندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا


ویب ڈیسک October 20, 2015
گزشتہ برس 17 جون کو پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے 11 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 5اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے انسپکٹر عامر سلیم اور سب انسپکٹر یوسف سمیت 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آیندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے 11 کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں