سانحہ صفورا کیس کے 2 سرکاری وکلا سیکیورٹی نہ ملنے پر مستعفی

استعفیٰ دینے والوں میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر محمد خان برڑو اور مبشر مرزا شامل ہیں


ویب ڈیسک October 20, 2015
حکومت کی جانب سے مقررہ معاوضہ بھی تاحال ادا نہیں کیا گیا،اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز فوٹو: فائل

لاہور: سانحہ صفورا کیس کے 2 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز حکومت کی جانب سے سیکیورٹی نہ ملنے پر مستعفی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر محمد خان برڑو اور مبشر مرزا نے سانحہ صفورا کیس میں سرکار کی جانب سے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دونوں وکلا نے اپنے استعفے میں مقدمات کی پیروی سے انکار کی وجہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی اور یقین دہانی کے باوجود طے شدہ معاوضے کی عدم ادائیگی بیان کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب بس میں گھس کر 40 زائد افراد کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات کی سماعت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں