بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منسوخ بھارتی میڈیا

سکھ برادری کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے سبب بھارت میں شدید احتجاج جاری ہے جس کے سبب کبڈی ٹورنامنٹ منسوخ کیا گیا۔


ویب ڈیسک October 20, 2015
ڈی ایونٹ مارچ اپریل 2016 میں ہونے کا امکان ہے۔فائل :فوٹو

بھارت نے سکھوں کے احتجاج کے پیش نظر کبڈی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ منسوخ کردیا اور اب کبڈی ایونٹ مارچ اپریل 2016 میں ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کے حالیہ احتجاج کے سبب بھارت میں ہونے والا کبڈی ورلڈکپ منسوخ کردیا گیا، کبڈی ایونٹ اب مارچ اپریل 2016 میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارت نے ایونٹ میں شرکت کےلیے پاکستانی کبڈی ٹیم کوبھی مدعو کیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان مرد اور خواتین ٹیمیں بھیجی جائیں جب کہ قومی کبڈی ٹیم کی شرکت وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت سےمشروط تھی۔

واضح رہے کبڈی ورلڈکپ 15 سے 29 نومبر تک بھارتی پنجاب میں ہونا تھا جس میں 12 ممالک کے مرد اور 10 ملکوں کی خواتین ٹیمیں شرکت کرنی تھی تاہم بھارت میں سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے کے بعد سکھوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ متعدد مقامات پر پولیس سے جھڑپ میں کئی افراد اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں