آسٹریلیا میں قدیم ترین زرقون دریافت کرنے کا دعویٰ

زرقون زمین پر زندگی کے 4 ارب 10 کروڑ سال قبل وجود کا ثبوت فراہم کرتا ہے، ماہرین


Net News October 21, 2015
زرقون زمین پر زندگی کے 4 ارب 10 کروڑ سال قبل وجود کا ثبوت فراہم کرتا ہے، ماہرین ۔ فوٹو : فائل

امریکی ماہرین نے آسٹریلیا میں ایسا زرقون دریافت کرنے کا دعوی کیا ہے جو زمین پر زندگی کے 4 ارب 10 کروڑ سال قبل وجود کا ثبوت فراہم کرتا تھے۔

زمین پر زندگی کے تین ارب 80 کروڑ سال قبل وجود کے ثبوت دریافت کیے جاچکے ہیں امریکا کی سٹینفورڈ اور کیلیفورنیا یونیورسٹیوں کے ماہرین کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے علاقے جیک ہلز سے قدیم زرقون کے 10ہزار ٹکڑے اکھٹے گئے گئے ہیں۔

ان ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا جو بالکل خالص حالت میں ہے اور اس پر زمین پر مختلف ادوار میں ہونے والی جغرافیائی تبدیلیوں کا کوئی اثر نہیں ہوا تھا ۔اس زرقون میں 4 ارب 10کروڑ سال پرانی کاربن موجود ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ زمین پر زندگی 4 ارب 10کروڑ سال پہلے بھی موجود تھی۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زمین پر زندگی کا آغاز یک خلوی جانداروں کی صورت میں ہوا ۔ جب کہ انسانی زندگی کا آغاز تقریباً 2لاکھ سال قبل ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |