حکومت کاایازصادق کی جگہ پرویزملک کواسپیکربنانے کافیصلہ

پرویز ملک اندرون شہرلاہورسے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے بڑے بھائی سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم ہیں


Online October 21, 2015
پرویز ملک اندرون شہرلاہورسے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے بڑے بھائی سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم ہیں:فوٹو: پی پی آئی/ فائل

لاہور: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)نے فیصلہ کیاہے کہ اسپیکر کے عہدہ کیلیے سردارایازصادق کے بجائے پرویزملک کومنتخب کرایاجائے،یہ فیصلہ سردار ایازصادق کی ضمنی انتخابات میں ناقص کارکردگی کی بناپر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت ایاز صادق کے بجائے پرویزملک کواسپیکر کے طور پرسامنے لارہی ہے اور اس مقصد کے لیے ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کوبھی اعتماد میں لے لیاہے،پرویزملک کواسپیکربنانے کا فیصلہ حمزہ شہباز، چوہدری نثار اورشہبازشریف کی مشاورت سے کیا گیاہے۔

پرویز ملک اندرون شہرلاہورسے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ان کے بڑے بھائی سابق اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم ہیں جس نے بینظیربھٹواور آصف زرداری کیخلاف متنازع فیصلہ بھی سنایاتھا۔پرویزملک کی ایک بہن پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں