چین تھرمیں 660میگاواٹ کا ایک اورپاورپلانٹ لگانے پرآمادہ

اسی وڈیوکانفرنس کے دوران دونوں طرف مٹیاری سے لاہور660KVٹرانسمیشن لائن کی اہمیت پراتفاق کیا

اسی وڈیوکانفرنس کے دوران دونوں طرف مٹیاری سے لاہور660KVٹرانسمیشن لائن کی اہمیت پراتفاق کیا:فوٹو: فائل

وزارتِ پانی و بجلی کی تجویزپرچینی حکومت نے تھرکول میں سرمایہ کاری بڑھانے اور بجلی کے660میگاواٹ کا ایک اورمنصوبہ لگانے پرآمادگی ظاہر کر دی۔

اسکے علاوہ حبکومیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے میں مزید660میگاواٹ کوپاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی فہرست کے منصوبوں میں شامل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے،ان دونوں منصوبوں پر منگل کو وزارتِ پانی و بجلی کے وفاقی سیکریٹری یونس ڈھاگااورچین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے وائس ایڈمنسٹریٹریانگ کے درمیان ہونیوالی وڈیو کانفرنس میںمعاہدہ طے پایا،وڈیوکانفرنس کاانعقادپاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی پیشرفت پرکیاگیاتھا۔


یہاں یہ امربھی قابل ِ ذکر ہے کہ وزارتِ پانی وبجلی اپنے چینی ہم منصب کوتھرمیں توانائی کے منصوبوں کومزید بڑھانے،بجلی کے ٹیرف میں کمی اور دوسرے امُورپرآمادہ کرنے میں کامیاب ہوئی،مذاکرات کے نتیجے میں اب تھرمیں بلاک2- میں 660 میگاواٹ کاایک اور کارخانہ لگایا جائیگااورکوئلے کی کان کو3.8MTPA سے 3.5MTPA کر دیا جائیگا۔

اسی طرح حبکومیں کوئلے سے چلنے والے بجلی کے کارخانے کے مزید660 میگاواٹ کے یونٹ کے اضافے سے پاک چین اقتصادی راہداری کے ترجیحی لسٹ میں مزید وسعت آئیگی اور منصوبے کے کفیل کوچین میں بنکوں اور دوسرے اداروں سے منصوبوں کے اقتصادی اورمعاشی امور طے کرنے میں مددملیگی۔

اسی وڈیوکانفرنس کے دوران دونوں طرف مٹیاری سے لاہور660KVٹرانسمیشن لائن کی اہمیت پراتفاق کیااوراس بات پرزوردیاکہ یہ ٹرانسمشن لائن مستقبل میں مُلک کے جنوب میں لگائے گئے بجلی کے منصوبوں کیلیے یہ انتہائی اہم ہے،دونوں اطراف سے اس امرکی بھی تجدیدکی گئی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے اورکوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔
Load Next Story