صوابی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت بلال ، لیاقت ، محمد زیب اور عباس کے ناموں ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 21, 2015
دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،ڈی پی او، فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ کم از کم 10 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

صوابی میں پولیس نے گاؤں مینئی کے قریب پہاڑی علاقے اجمیر میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، پولیس کو دیکھ کر پہاڑی کے عقب میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شدت پسندوں کی شناخت بلال ، لیاقت ، محمد زیب اور عباس کے ناموں ہوئی ہے، بلال اور لیاقت کا تعلق پشاور، محمد زیب کا تعلق مہمند ایجنسی اور عباس کا مینئی سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف 2 دستی بم ،3 پستول اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی پی اور صوابی جاوید اقبال وزیرکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اجمیر میں اپنی پناہ گاہیں بنائی ہوئی تھیں، کارروائی کے دوران 10 سے زائد دہشت گرد فرار ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی بھی ہوسکتے ہیں، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے بھر میں ناکے لگادیئے گئے ہیں.

واضح رہے کہ صوابی میں گزشتہ ہفتے بھی پولیس اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔