کراچی میں 8 9 اور 10 محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

سیکیورٹی کے لئے آج رات ہی جلوس کی گزرگاہوں کے تمام راستوں کو بند اور مارکیٹوں و دکانوں کو سیل کردیا جائے گا


ویب ڈیسک October 21, 2015
جلوس کی گزر گاہوں کی اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹر تعینات کئے جائیں گے، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس نے 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

کراچی میں 8 ، 9 اوریوم عاشور کے موقع پرماتمی جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے مرکزی جلوس کی گزر گاہوں کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند جب کہ مارکیٹوں اور دکانوں کو آج رات سے سیل کردیا جائے گا۔

جلوس برآمد ہونے سے قبل راستے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ کی جائے گی۔ جلوس کی گزر گاہوں کی اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹر تعینات کئے جائیں گے، کسی بھی شخص کو جلوس کے درمیان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی بھی تیاری مکمل کرلی ہے۔ جلوس کے راستوں پرسی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کردیا گیا ہے، پولیس موبائلوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، جوجلوس کے آگے چلیں گے، اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر ایم اے جناح روڈ پر واقع عمارات کے باہر لگے نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔