پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا بھارت میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت سے انکار

بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے خلاف جنون کا شکار ہے، چیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل


ویب ڈیسک October 21, 2015
بھارت میں خراب حالات کے باعث اپنی ٹیم وہاں نہیں بھیج سکتے، چیرمین بلائینڈ کرکٹ ٹیم-- فوٹو: فائل

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے امن و امان کی مخدوش صورت حال کے باعث بھارت میں آئندہ برس شیڈول ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیرمین سید سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی موجودہ حکومت پاکستان کے خلاف جنون کا شکار ہے ایسی صورت میں سیکیورٹی رسک نہیں لے سکتے، اسی لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے ایشیا کپ میں ٹیم نہیں بھیجیں گے۔

واضح رہے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 24 جنوری 2016 بھارتی شہر کوچی میں ہوگا جس میں پاکستان ، بھارت ، نیپال ، بنگلہ دیش اور سری لنکا نے شرکت کرنا تھی جب کہ بھارت میں سکھ برادری کے احتجاج کے باعث پہلے ہی کبڈی ورلڈکپ منسوخ ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔