یوم عاشور کو پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

10 محرم کو پنجاب میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی


ویب ڈیسک October 21, 2015
موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے یوم عاشور کو صوبے بھر میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہورمیں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یوم عاشور کو دہشت گردی کے خدشے سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پنجاب بھر میں یوم عاشور کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کے تحت صبح 8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔