دوسرا ٹیسٹ اہم ہے غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں مصباح الحق

میچ کو جیتنے کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا، کپتان پاکستانی ٹیسٹ ٹیم


ویب ڈیسک October 21, 2015
یاسرشاہ مکمل فٹ ہیں اور وہ کل کا میچ کھیلیں گے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ٹیسٹ میں کئی غلطیاں کیں مگر دوسرے میچ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے۔

دبئی میں پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کل کا میچ انتہائی اہم ہے جس پر ہم بھرپور توجہ دے رہے ہیں بولرز اور بیٹسمین سب ہی محنت کررہے ہیں تاہم انگلینڈ اچھی تیاری کے ساتھ آئی ہے اس لیے ہمیں جیتنے کے لیے مزید اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔

پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے جب کہ یاسرشاہ مکمل فٹ ہیں اور وہ کل کا میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے اچھے میچز ہورہے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میں کئی غلطیاں کیں مگراب مزید غلطیوں کی گنجائش نہیں اس لیے پہلے ٹیسٹ کی غلطیوں کو ٹھیک کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔