بالی ووڈ کے بگ بی نے ماہانہ پینشن کی پیشکش ٹھکرادی

پینشن کا اہل نہیں اس لئے رقم غریبوں کی امداد کے لئے فلاحی منصوبے پر خرچ کی جائے، امیتابھ بچن

امیتابھ بچن کا آبائی تعلق اتر پردیش سے ہے فوٹو: فائل

KARACHI:
بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بھارتی ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے اپنے خاندان کو ماہانہ پینشن کی پیشکش ٹھکرا کر ان سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ رقم غریبوں کی فلاح کے لئے چلنے والی کی اسکیم میں خرچ کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی حکومت نے امیتابھ بچن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ماہانہ 50 ہزار روپے پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میگا اسٹار نے پینشن کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔


امیتابھ بچن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اتر پردیش حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ان کی خدمات کے اعتراف میں اس لائق سمجھا لیکن وہ اسے قبول کرنے سے معزرت خواہ ہیں کیونکہ وہ خود کو پینشن کا اہل نہیں سمجھتے۔ اس لئے ان کی اپیل ہے کہ انہیں پینشن میں دی جانے والی رقم ضرورت مندوں اور غریبوں کی امداد کے لئے چلنے والے منصوبے میں خرچ کرے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کا تعلق آبائی اتر پردیش سے ہے، ریاست کی حکومت نے زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو یش بھارتی ایوارڈ کے نام سے ماہانہ پینشن کی مد میں 50 ہزار روہے دیتی ہے۔
Load Next Story