بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف وخطرکرائیں گے چیف الیکشن کمشنر

بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ادارے کو سیاسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، سردار رضا محمد خان


ویب ڈیسک October 21, 2015
یں آتی جاتی رہتی ہیں ادارے موجود رہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر فوٹو: فائل 

KARACHI: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف و خطر کرائیں گے۔

کراچی میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری بلدیات، آئی جی سندھ،رینجرز حکام اور ضلعی انتظامیہ کے نمایندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات سے متعلق امورپرغور کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں ادارے موجود رہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی ادارے کو سیاسی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بلاخوف وخطرکرائیں گے۔

اجلاس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے مزار قائد پر حاضری دی ،جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرقائداعظم کچھ وقت اور زندہ رہتے تو ہمارے سیاسی و انتظامی ادارے مضبوط ہوتے، الیکشن کمیشن ملک میں صاف ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابی عمل کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ عوام اور سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں تاکہ بلدیاتی انتخاب شفاف ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔