دنیا کی سب سے مہنگی طلاق جس میں 4 کھرب روپے سے زائد معاوضہ دینا پڑا

روس میں دنیا کے 14 ویں امیر ترین شخص نے طلاق پر اپنی اہلیہ کو 2.9 ارب برطانوی پونڈ ادا کیے


ویب ڈیسک October 21, 2015
روس میں دنیا کے 14 ویں امیر ترین شخص نے طلاق پر اپنی اہلیہ کو 2.9 ارب برطانوی پونڈ ادا کیے۔

دنیا کے 14 ویں امیر ترین روسی شخص نے اپنی اہلیہ کو طلاق دی جس میں انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کو 2.9 ارب برطانوی پونڈ (4 کھرب پاکستانی روپے) ادا کرنا پڑے۔

روس میں دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہوئی ہے جس کے لیے روسی کھرب پتی دمیتری رابولوویلو نامی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بعد اسے 4 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کی رقم ادا کی جو 2.9 ارب برطانوی پونڈ کے برابر ہے۔ دمیتری کی اپنی اہلیہ ایلینا سے 8 سالہ چپقلش اور مقدمے بازی کے بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو7 کھرب روپے سے زائد کی جائیداد کا نصف حصہ ادا کیا تاہم آخری گھڑی تک وہ اپنی جائیداد کا بڑا حصہ اپنی سابقہ بیوی سے چھپاتے رہے جس میں نیویارک اور یونانی جزیرے پر تعمیر عالی شان مکانات بھی شامل ہیں۔

دمیتری روس کے 14 ویں امیر ترین اور دنیا کے 165 ویں دولت مند شخص ہیں اور ان کی اپنی بیوی سے 30 برس قبل ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب دونوں طالب علم تھے، 23 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد ان دونوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوئے اور دمیتری کی بیوی نے طلاق کی درخواست دائر کردی تھی اور یہ تنازعہ دولت اور اثاثوں پر پیدا ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔