فلپائن کے ریسٹورینٹ میں خاتون کی فائرنگ سے 2 چینی سفارت کارہلاک

واقعہ فلپائن کے شہر شیبو میں پیش آیا جب کہ پولیس نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک October 21, 2015
واقعہ فلپائن کے شہر شیبو میں پیش آیا جب کہ پولیس نے حملہ آور خاتون کو گرفتار کرلیا، فوٹو:فائل

فلپائن کے وسطی شہر شیبو میں ایک ریسٹورینٹ پر خاتون کی فائرنگ سے 2 چینی سفارتکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

فلپائن پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب وسطی شہر شیبو میں تین چینی سفارت کار ایک فلپائنی ریستوران میں کھانا کھانے کے لیے موجود تھے۔ ریسٹورینٹ مینیجر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک نجی کمرے میں پیش آیا جو مقامی سیاستدانوں کی پسندیدہ جگہ بھی ہے۔ ریسٹورینٹ کے بیروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل تمام افراد آپس میں دوستوں کی طرح محو گفتگو تھے اور معمولی سے تکرار پر تلخی کلامی اور اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں وسطی شہر شیبو کے قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل سمیت مالیاتی افسر ہلاک ہوگئے جبکہ قونصل جنرل شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حملے کے فوری بعد ایک چینی خاتون اور مرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

شہر کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والے خاتون چینی قونصل خانے کی ملازمہ ہے اور اس سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس میں سب سے پہلے فائرنگ کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔