پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے
وزیراعظم نے جان کیری سے ملاقات میں کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے بھی آگاہ کردیا
KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں انہیں کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی امریکی حکام کے حوالے کردیئے۔
واشنگٹن میں وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان بلیئر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی شریک تھے اور امریکی وفد میں رچرڈاولسن، پیٹر لیوے، پاکستان اورافغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی لورل ملر شامل تھے جب کہ ملاقات میں پاک امریکا کے تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات ہوئی۔
وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو بھارت کی کراچی، فاٹا، بلوچستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں سے آگاہ کیا اور امن کے لیے اقوام متحدہ میں تقریر کے نکات سے بھی انہیں آگاہ کیا جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابی وزیراعظم نوازشریف کی امن قائم کرنے کی پالیسی کاثبوت ہے۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرے گا اور پاکستان میں توانائی کی ضروریات کے لیے ہرقسم کا تعاون فراہم کریں گے۔
دوسری جانب امریکی حکام سے ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے۔ سرتاج عزیز نے پاکستان میں مداخلت، کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں کی 3 دستاویزات امریکی حکام کے حوالے کیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف 4 روزہ سرکاری دورے پر کل امریکا پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف کل امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3ai4tt_nawaz-sharif-met-john-kerry_news