صرف پیپلزپارٹی کے احتساب کے خطرناک نتائج نکلیں گے آصف زرداری

ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہوگا کیونکہ باقی سب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں، شریک چیرمین پی پی پی


ویب ڈیسک October 21, 2015
پیپلزپارٹی کے سوا ملک میں سب کچھ اچھا ہے اور سب لوگ ہمارا ہی احتساب کریں، شریک چیرمین پی پی پی، فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب صرف پیپلزپارٹی کا ہی احتساب ہوگا جس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے خلاف نیب تحقیقات کی منظوری پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلز سیکریٹریٹ ہی منتقل ہوجائے تو بہتر ہے کیونکہ اس نے آج پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلہ دے کر ہماری باتوں پر مہر لگادی ہے اور ون پارٹی احتساب کا ایک اور باب شروع کیا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہوگا کیونکہ باقی سب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اور اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا ملک میں سب کچھ اچھا ہے، سب لوگ ہمارا ہی احتساب کریں لیکن یاد رہے کہ یہ سب کچھ تاریخ بھی یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی ہے جن پر اپنے دور میں 13 ہزار جعلی بھرتیوں اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جب کہ پی پی رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں