باربی ڈول رنبیر اور دپیکا کی فلم ’’تماشا‘‘میں ذہنی ہم آہنگی پر فکرمند

اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلمساز امتیاز علی کی فلم’’تماشا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں


ویب ڈیسک October 21, 2015
اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلمساز امتیاز علی کی فلم’’تماشا‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنے قریبی دوست رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی بڑھتی ہوئی قربت پر نہایت فکر مند ہیں۔

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہیں بھی متعدد بار سامنے آئی ہیں تاہم اب کترینہ کیف رنیبر کپور کی پرانی محبوبہ دپیکا پڈوکون سے بڑھتی ہوئی قربت پر نہایت فکر مند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون فلمساز امتیاز علی کی فلم ''تماشا'' میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم میں دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو پھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور یہی نہیں رنبیر کی والدہ نے بھی دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا ہے جس کے بعد بالی ووڈ کی باربی ڈول رنبیر کپور سے اپنے تعلقات کے حوالے سے نہایت فکر مند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں