فلم انڈسٹری کوترقی کرتادیکھ کر خوشی ہوتی ہےندیم

ماضی میں فلموں کے نہ بننے اور خراب صورتحال نے تشویش میں مبتلا کردیا تھا


Cultural Reporter October 22, 2015
ماضی میں فلموں کے نہ بننے اور خراب صورتحال نے تشویش میں مبتلا کردیا تھا، فوٹو : فائل فوٹو: فائل

ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران نے ان تمام لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا جنھوں نے اپنی زندگی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کے لیے وقف کردی تھی لیکن نا امید نہیں تھے کیونکہ اس قسم کے حالات ہر شعبہ میں آتے ہیں ۔

فلم انڈسٹری کا مشکل دور بھی گزر گیا،نئی سوچ اور نئے جذبہ نے فلم انڈسٹری میں تبدیلی کے لیے جس جدو جہد کا آغاز کیا اس کے نتائج آج بہت اچھے انداز میں ہمارے سامنے ہیں۔یہ بات معروف اداکار ندیم نے ایک انٹرویو کے دوران کہی،انھوں نے کہا ہمارے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں نے اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں بننے والی فلموں نے نہ صرف ملک میں بلکہ غیر ممالک میں شاندار کامیابی حاصل کی اور آج ہم دنیا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

لیکن ابھی بہت سے چیلنجز ہیں جس کے لیے بہت سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا بھارتی فلموں سے کسی حد تک پاکستانی عوام کی دلچسپی کم ہوگئی ہے وہ اب پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں،جو بہت خوش آئیند بات ہے عوام کی جانب سے ملنا والا رسپانس ہی مستقبل میں پاکستانی فلموں کی کامیابی کی ضمانت ہوگا ،فلم انڈسٹری کی موجودہ ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں