اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے کسی کو بھی خبر نہیں تھی۔


/huma Imtiaz October 23, 2012
کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرا دی ہے لیکن ابھی اس کی تفصیلات سے میڈیا اور عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کیے گئے جوڈیشیل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسامہ کی وہاں موجودگی کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا۔

ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے کسی کو بھی خبر نہیں تھی۔

پانچ رکنی جوڈیشل کمیشن نے تحقیقات کے دوران ملٹری کے سینئرآفیسرز اوراسامہ بن لادن کی بیواؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ہمیں کمیشن کی رپورٹ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کی امید بھی نہیں تھی۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرا دی ہے لیکن ابھی اس کی تفصیلات سے میڈیا اور عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس رپورٹ کی تفصیلات سے پاکستانی اور امریکی عوام کو آگاہ کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |