حصص مارکیٹ میں کاروبارمحدود ہونے کے باعث ملاجلا رجحان رہا
کاروباری حجم 18.28 فیصد کم رہا اور13 کروڑ91 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں 392کمپنیوں تک محدود رہیں
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں، 100 انڈیکس میں اضافہ ہوا لیکن سرمایہ کاروں کے 3 ارب91 کروڑ83 لاکھ روپے ڈوب گئے۔
غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، دیگر آرگنائزیشنز نے 28 لاکھ89 ہزار456 ڈالر کا انخلا کیا ،اس دوران مقامی کمپنیوں نے 6 لاکھ66 ہزار، میوچل فنڈز 13 لاکھ، این بی ایف سیز17 ہزار اور انفرادی سرمایہ کاروں نے9 لاکھ6 ہزارڈالر کی سرمایہ کاری کی ، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 33.57 پوائنٹس بڑھ کر33943.74 ہوگیا۔
اس کے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس4.91 پوائنٹس گھٹ کر 20330.96 اور کے ایم آئی30 انڈیکس91.80 پوائنٹس کمی سے56652.31 ہوگیا، کاروباری حجم 18.28 فیصد کم رہا اور13 کروڑ91 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیاں 392کمپنیوں تک محدود رہیں،159 کے بھاؤ میں اضافہ،203 کے دام کم اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔