نیپرا نے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 24 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، چیئرمین نیپرا


ویب ڈیسک October 22, 2015
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 24 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، چیئرمین نیپرا. فوٹو: فائل

مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ نیپرا نے ستمبر کے مہینے کے لئے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ستمبر کے مہینے کے لئے نیپرا نے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جب کہ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 24 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں