نیپرا نے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی
بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 24 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، چیئرمین نیپرا
مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے ستائے عوام کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ نیپرا نے ستمبر کے مہینے کے لئے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ستمبر کے مہینے کے لئے نیپرا نے بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی جب کہ چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 24 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔