پریذیڈنٹ ٹرافی واپڈا کیخلاف عبدالرزاق کی 5 وکٹیں

زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم نے7 وکٹ پر261 رنزبنالیے، حارث سہیل نے 103 کی اننگز کھیلی.


Sports Desk October 23, 2012
زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم نے7 وکٹ پر261 رنزبنالیے، حارث سہیل نے 103 کی اننگز کھیلی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی چوتھے رائونڈ کے دوسرے دن واپڈا سے میچ میں زیڈ ٹی بی ایل نے7 وکٹ پر 261 رنز بنا لیے۔

حارث سہیل 103رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ان کی اننگز 9چوکوں سے مزین رہی، بابراعظم نے 32 اور شکیل انصر نے 22رنز اسکور کیے، ذوالفقار بابر نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا، اس سے قبل واپڈا کی ٹیم پہلی باری میں 294 پر آئوٹ ہوگئی، عبدالرزاق نے58رنز کے عوض 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔پی آئی اے نے نیشنل بینک کے 323رنز کے جواب میں 7وکٹ پر 256رنز بنالیے، شعیب خان 84 پر ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ شہزر محمد61 کی اننگز کھیل کر میدان بدر ہوئے، قیصرنے3 اور وہاب ریاض نے 2وکٹیں لیں۔ایچ بی ایل کیخلاف اسٹیٹ بینک نے 4وکٹ پر 157رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔

محتشم علی43 اور عثمان سعید44 ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں ہیں، احسان عادل نے 3وکٹیں لیں، حبیب بینک کی ٹیم327 پر آئوٹ ہوگئی، کاشف نے 4 اور محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔یوبی ایل کے 319رنز کے جواب میں کے آر ایل نے 173 پر 6وکٹیں گنوادیں، سعید انور جونیئر67 پر ناقابل شکست ہیں جبکہ زین عباس 57رنز بناکر آئوٹ ہوئے، محمد ارشاد نے 4 پلیئرز کو آئوٹ کیا، یوبی ایل کیلیے محمد سمیع58کی اننگز کھیلی، عرفان نے 4وکٹیں لیں۔پورٹ قاسم کی ٹیم جوابی اننگز میں244 پر آئوٹ ہوگئی، دانیال احسن 61 اور خرم منظور38 رنز بنانے میں کامیاب رہے ، عمران علی نے 4وکٹیں لیں، 22رنز کی سبقت پانے والی سوئی ناردرن گیس نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 38رنز اسکور کرلیے،محمد حفیظ نے 2رنز پر وکٹ گنوا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں