سعید اجمل کی اپنی کرکٹ اکیڈمی کی زمین پرقبضہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

بچوں کو کرکٹ سکھانے کے لئے اکیڈمی فعال کرنا ہے اس لئے عدالت عالیہ زمین پر قبضہ ختم کرائے، سعیداجمل


ویب ڈیسک October 22, 2015
سعید اجمل کے ساتھ عدالت میں ڈی سی او فیصل آباد بھی پیش ہوئے فوٹو: فائل

آف اسپنر سعید اجمل نے فیصل آباد میں اپنی کرکٹ اکیڈمی کے لئے الاٹ کی گئی زمین سے قبضہ چھڑانے کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

سعید اجمل نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی درخواست میں کہا ہے کہ انہوں نے فیصل آباد کی ضلعی حکومت کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی اورگراؤنڈ بنانے کے لئے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں لیکن اس زمین پر بااثر قبضہ مافیا نے ناصرف قبضہ جمالیا ہے بلکہ اس زمین کو فروخت بھی کیا جارہا ہے۔

جادوگربالرسعید اجمل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں بچوں کو کرکٹ کے اسرار و رموز سکھانے کے لئے اکیڈمی کو فعال کرنا ہے اس لئے عدالت عالیہ زمین پر قبضہ ختم کرائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |