ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرنے کا معاہدہ

اے ڈی بی پاکستان کو قرضہ 20 سال کے لئے آسان اقساط پر فراہم کرے گا۔


ویب ڈیسک October 22, 2015
قرض کی رقم سے موٹروے ایم فور گوجرہ سیالکوٹ کی تعمیر کی جائے گی۔ فوٹو: ریڈیو ڈاٹ پی کے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے موٹر وے ایم فور گوجرہ کی تعمیر کے لئے پاکستان کو 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے دستخط کئے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو موٹروے ایم فور گوجرہ سیالکوٹ کے لئے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جائے گا اور یہ قرضہ 20 سال کی آسان اقساط پر دیا جا رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیئے گئے قرضے میں 9 کروڑ 70 لاکھ روپے ڈپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کے لئے ہوں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا امریکا سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ معاہدے سے پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ کے درمیان اقتصادی ترقی کے حوالے سے تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں